Friday 30 August 2013

ارینج میرج

وہ کمرے میں آیا

دروازہ بند کیا

کپڑے کھونٹی پہ ٹانگ دیئے

میرے کپڑے میرے تن کو پہلے ہی چھوڑ چکے تھے

ویسے ہی جیسے زلزلے سے قبل پرندے مسکن چھوڑ جاتے ہیں

اور پھر زلزلہ آنا شروع ہوگیا

زلزلہ جس نے میرے وجود کو ہلا دیا

میری اٹھان کو ڈھا دیا

میری ڈھلان کو زمیں بوس کردیا

اسے میری رضامندی کی ضرورت نہیں تھی
ہاں نکاح کے بعد مرد کو رضامندی کی ضروت نہیں رہتی
ضرورت رہتی ہے تو صرف

بیوی کے نام پہ گوشت پوست کے اس جسم کی

جس کا وہ مجازی خدا ہے

مجازی
یا مزاجی


Tuesday 20 August 2013

میڈیا کی مسلمانی

ویسے ہی بخار نے توڑ ڈالا تھا

 کہ  ایک بھائی نے مجھے رات وہ ٹوٹ ٹوٹ کے سنائیں کہ بس

ابے ایجنٹ

تیرا وقت قریب آگیا

 میڈیا مسلمان ہوگیا

اب میں شش و پنج میں کہ میڈیا کی مسلمانی آخر ہو کہاں رہی ہے

بھائی نے بتایا کہ کسی چینل نے بھارتی مواد کو بلاک کردیا ہے

 اوہو

پہلے حب الوطنی کا موازنہ
 اب مسلمانی کا پیمانہ
 پڑوسیوں پہ 'نربھر' ہے

ویسے یہ جو 'جنسی' ری-انیکمنٹس بنتے ہیں
 انھیں مسلمانی کی سند کہاں سے ملتی ہے؟

 اور وہ جو ایف ایم پہ ۔۔ گانے؟

زیادہ ہوجائے گا ناں

;)


Monday 5 August 2013

شب قدر کی رات ۔۔ اِن سے معافی مانگیں

فیصل بھائی آج کی رات مجھے معاف کردیں

پیغام پڑھ کر موبائل کونے میں رکھا

 ہیڈ لائینز کیلیئے تیار ہوا

 ہیڈ لائینز شروع ہوئیں

اور ہر ہیڈ لائین کے بعد
 دل کے نقار خانہ میں طوطی کی طرح چلاتا رہا یہ جملہ
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 مانگنی ہے تو ان سے مانگیں

پہلی ہیڈلائین
زہر خوارنی سے خاتون اور اس کی چار بیٹیاں جاں بحق

دوسری
زیمندار کے بیٹےکی ساتھیوں سمیت محنت کش لڑکی سے اجتماعی زیادتی



اور تیسری
نالے میں گری گاڑی سے خاتون اور اس کے کمسن بچے کی لاش برآمد



اے قومِ پاکستان

معافی مانگنی ہے  تو ان سے مانگیں