Wednesday 16 October 2013

پتہ تو چلے قربانی کی ہے

اوئے ملو بھائی کی گائیں گر رہی ہے

ابے وہ ایک چالیس والی

ہاں دادا خرانٹ والی

آجا کٹتے ہوئے دیکھتے ہیں مزہ آئے گا

چلو چلو

........

اوئے اوئے اوئے اوئے

دم پکڑ باوا دم

جانی دادا ... مورا پکڑ لے

 سالی کہیں نہیں جائے گی

ابے پٹک پٹک

 الاڈھی .....

 سارے پیٹ پہ بیٹھو

ٹانگ باندھ صحیح سے

ملو بھائی کہیں نہیں جائے گی

 ٹانگ پہ فل کھڑا ہوگیا ہے آپ کا بھائی

سلمان تو کیوں گردن کے پاس کھڑا ہے؟

ملو بھائی گردن کٹے گی تو ڈائیرکٹ خون آئے گا نہ قمیض پہ

.......

 پتہ تو چلے قربانی کی ہے دادا