Wednesday 24 July 2013

تیری میری سب کی شان ۔۔ فردوس کی لان

تم نے اپنی فردوس کی لان استری کرلی؟

امی وولٹیج نہیں

 بھیا گیا ہے پڑوسی آنٹی کی فلپس کی استری سے کرانے

کمبخت، یہاں نہیں آرہا،پڑوس میں خاک آئے گا؟

نکمے کو روڈ پرنس کی بائیک کس دن کلیئے دی ہے؟ ڈرائی کلینر سے کرالاتا

پنکچر ہے

تو پینتھر ٹائرز کے گفٹ ہیمپر میں پیمپر نکلے ہیں ٹائر کی جگہ؟
چینگ ہانگ روبا کی چنچی میں جانے میں موت آتی ہے؟
کیو موبائل پہ بات کروالو ،درانی ایسوسئیٹ کے آم ٹھسوالو ان سے

دل چاہتا ہے حرامخور آم جیسی شکل پہ چماٹ مار کہ پوچھوں
کیسا دیا؟
...
پورشیا کہیں کا


Monday 22 July 2013

دلی کا لال قلعہ

تیار ہو

 دلی کا لال قلعہ فتح کرنے کے لیئے

ہاں

 تمام اوزار تیز کرلیئے ہیں،بس چڑھائی کر دو

یار ویسے تم نے اُس کوٹھے کا نام دلی خوب رکھا ہے
اور لڑکی کا نام لال قلعہ رکھنے کا خیال کیسے آیا؟

بھائی کل ہی سنا

 مجاہدِ افغانستان صاحب، اتوار کی شام یا تو فوجیوں سے ملتے ہیں یا پھر نوجوان لڑکیوں سے، اس لیئے یہ کوڈ ورڈز رکھ چھوڑے

تم بہتان لگا رہے ہو، خود اپنی آنکھوں سے دیکھا؟

ذاتی سیکرٹری صاحب کے انکشاف ہیں بھائی، ذاتی

 چلو وقت ہوگیا
 دلی کے لال قلعہ پہ جھنڈا نہیں لہرانا کیا؟


(نوٹ: یہ بلاگ، زید حامد کے سابق سیکرٹری کے اس انکشاف کے بعد، کہ موصوف اتوار کی شام یا تو فوجی افسران سے ملتے ہیں ۔۔ یا پھر نوجوان خواتین سے)



Saturday 20 July 2013

مسلمان عوام کا یہودی میڈیا

شور اٹھا

لڑکے والے آگئے

لڑکیاں پھول کا تھال لیکر استقبالیہ پہنچیں، آنٹیاں بھی ساتھ تھیں ۔۔۔

ایک نے کہا
پروین کی بھاوج کو دیکھو ذرا، انڈیا سے بنارسی ساڑھی منگوا کہ اتنا اترا رہی ہے

 اتنے میں آواز آئی ۔۔ ارے وہ گانا چلا دو ڈھولک کے دیوانے ۔۔

ادھر لڑکی کا چھوٹا بھائی اپنے دوست سے کہہ رہا تھا، دیکھ بالکل گجنی والا اسٹائل ہے ناں؟

سامنے لڑکے والی لڑکیاں، ہاتھوں میں ؛آگ؛ کی تھالیاں تھامیں ؛ساجن جی گھر آئے؛ گاتی آرہی تھیں

پیچھے دو انکل بحث کر رہے تھے، ؛وہ چینل دیکھا؟ بھارتی گانے چلاتا ہے کمبخت


Friday 19 July 2013

بلال جامعی، تم نے دھوکا دے دیا یار

کیسے ہو لڑکے


میں ٹھیک فیصل بھائی، آپ کیسے ہیں؟

میں بھی ٹھیک ہوں، تم کدھر غائب ہو

بس فیصل بھائی، آپ انگریزی میں ماسٹرز کررہے ہیں، مجھے انگریزی سکھادیں تاکہ یوتھ
 پارلیمنٹ میں جا کر ہم بھی  کٹر مٹر کرلیں

ایسے نہیں سکھا رہا، کھانا کھلاو کھانا

یار آپ جب کہیں، بلکہ تھوڑا صبر کرجائیں، بس آخری سیشن ہے۔ پھر واپسی پہ ٹریٹ پکی

آخری کیوں بھائی، اتنی جلدی دنیا سے ناراضی اچھی نہیں میرے دوست

ارے فیصل بھائی ہماری اسمبلی کا آخری سیشن ہے پھر ہم فارغ التحصیل، پھر ٹریٹ پکی

......

..................

بلال بیٹا آجانا واپس، دھوکا نہ دینا۔۔۔





نوٹ: بلال جامعی، اٹھائیس جولائی سن دو ہزار دس کو ایئر بلو حادثہ میں راہی ملک عدم ہوگیا تھا، ایک بہترین انسان، زبردست نوجوان یوتھ پارلیمنٹیرئین ۔۔۔ اور ٹریٹ کا وعدہ کرکے دغا دے جانا والا دوست ۔۔۔۔

Tuesday 9 July 2013

ایک دن _____ کیساتھ

یار وہ نان لینیئر ایڈیٹر نے چینل چھوڑ دیا کیا؟

چینل اور دنیا دونوں

ارے کب کیسے؟

بیوی کا انتقال ہوگیا

کیسے؟

دوران زچگی انتقال کرگئی

پوری بات بتاؤ یار

تین مہینے سے تنخواہ نہیں آئی تھی، روزانہ باس کے کمرے کے چکر لگاتا، ذلیل ہوتا

پھر؟

پھر ایک دن ضبط ٹوٹا، باس کے کمرے میں گھس کر بہت منت سماجت کی

پھر، کیا کہا باس نے

باس نے کہا کہ ۔۔۔ بیوی کو ایک دن کے لیئے
..
...
.....
........

اس کے بعد نہ ہی اس نے پیسے مانگے، نہ دفتر میں نظر آیا

کل اس کی خود کشی کی خبر آئی