Friday, 30 August 2013
Tuesday, 20 August 2013
میڈیا کی مسلمانی
ویسے ہی بخار نے توڑ ڈالا تھا
کہ ایک بھائی نے مجھے رات وہ ٹوٹ ٹوٹ کے سنائیں کہ بس
ابے ایجنٹ
تیرا وقت قریب آگیا
میڈیا مسلمان ہوگیا
اب میں شش و پنج میں کہ میڈیا کی مسلمانی
آخر ہو کہاں رہی ہے
بھائی نے بتایا کہ کسی چینل نے بھارتی مواد
کو بلاک کردیا ہے
اوہو
پہلے حب الوطنی کا موازنہ
اب مسلمانی کا پیمانہ
پڑوسیوں پہ 'نربھر' ہے
ویسے یہ جو 'جنسی' ری-انیکمنٹس بنتے
ہیں
انھیں مسلمانی کی سند کہاں سے ملتی ہے؟
اور وہ جو ایف ایم پہ ۔۔ گانے؟
زیادہ ہوجائے گا ناں
;)
Monday, 5 August 2013
شب قدر کی رات ۔۔ اِن سے معافی مانگیں
فیصل بھائی آج کی رات مجھے معاف کردیں
پیغام پڑھ کر موبائل کونے میں رکھا
ہیڈ
لائینز کیلیئے تیار ہوا
ہیڈ
لائینز شروع ہوئیں
اور ہر ہیڈ لائین کے بعد
دل کے
نقار خانہ میں طوطی کی طرح چلاتا رہا یہ جملہ
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مانگنی
ہے تو ان سے مانگیں
پہلی ہیڈلائین
زہر خوارنی سے خاتون اور اس کی چار بیٹیاں جاں
بحق
دوسری
زیمندار کے بیٹےکی ساتھیوں سمیت محنت کش لڑکی سے
اجتماعی زیادتی
اور تیسری
نالے میں گری گاڑی سے خاتون اور اس کے کمسن بچے
کی لاش برآمد
اے قومِ پاکستان
معافی مانگنی ہے تو ان سے مانگیں
Wednesday, 24 July 2013
تیری میری سب کی شان ۔۔ فردوس کی لان
تم نے اپنی فردوس کی لان استری کرلی؟
امی وولٹیج نہیں
بھیا گیا
ہے پڑوسی آنٹی کی فلپس کی استری سے کرانے
کمبخت، یہاں نہیں آرہا،پڑوس میں خاک آئے گا؟
نکمے کو روڈ پرنس کی بائیک کس دن کلیئے دی ہے؟
ڈرائی کلینر سے کرالاتا
پنکچر ہے
تو پینتھر ٹائرز کے گفٹ ہیمپر میں پیمپر نکلے
ہیں ٹائر کی جگہ؟
چینگ ہانگ روبا کی چنچی میں جانے میں موت آتی
ہے؟
کیو موبائل پہ بات کروالو ،درانی ایسوسئیٹ کے آم
ٹھسوالو ان سے
دل چاہتا ہے حرامخور آم جیسی شکل پہ چماٹ مار کہ
پوچھوں
کیسا دیا؟
...
پورشیا کہیں کا
Monday, 22 July 2013
دلی کا لال قلعہ
تیار ہو
دلی کا
لال قلعہ فتح کرنے کے لیئے
ہاں
تمام
اوزار تیز کرلیئے ہیں،بس چڑھائی کر دو
یار ویسے تم نے اُس کوٹھے کا نام دلی خوب رکھا
ہے
اور لڑکی کا نام لال قلعہ رکھنے کا خیال کیسے
آیا؟
بھائی کل ہی سنا
مجاہدِ
افغانستان صاحب، اتوار کی شام یا تو فوجیوں سے ملتے ہیں یا پھر نوجوان لڑکیوں سے، اس
لیئے یہ کوڈ ورڈز رکھ چھوڑے
تم بہتان لگا رہے ہو، خود اپنی آنکھوں سے دیکھا؟
ذاتی سیکرٹری صاحب کے انکشاف ہیں بھائی، ذاتی
چلو وقت
ہوگیا
دلی کے
لال قلعہ پہ جھنڈا نہیں لہرانا کیا؟
(نوٹ: یہ بلاگ، زید حامد کے سابق سیکرٹری کے اس انکشاف کے بعد، کہ موصوف اتوار کی شام یا تو فوجی افسران سے ملتے ہیں ۔۔ یا پھر نوجوان خواتین سے)
Saturday, 20 July 2013
مسلمان عوام کا یہودی میڈیا
شور اٹھا
لڑکے والے آگئے
لڑکیاں پھول کا تھال لیکر استقبالیہ پہنچیں،
آنٹیاں بھی ساتھ تھیں ۔۔۔
ایک نے کہا
پروین کی بھاوج کو دیکھو ذرا، انڈیا سے بنارسی
ساڑھی منگوا کہ اتنا اترا رہی ہے
اتنے
میں آواز آئی ۔۔ ارے وہ گانا چلا دو ڈھولک کے دیوانے ۔۔
ادھر لڑکی کا چھوٹا بھائی اپنے دوست سے کہہ رہا
تھا، دیکھ بالکل گجنی والا اسٹائل ہے ناں؟
سامنے لڑکے والی لڑکیاں، ہاتھوں میں ؛آگ؛ کی تھالیاں
تھامیں ؛ساجن جی گھر آئے؛ گاتی آرہی تھیں
پیچھے دو انکل
بحث کر رہے تھے، ؛وہ چینل دیکھا؟ بھارتی گانے چلاتا ہے کمبخت
Friday, 19 July 2013
بلال جامعی، تم نے دھوکا دے دیا یار
کیسے ہو لڑکے
میں ٹھیک فیصل بھائی، آپ کیسے ہیں؟
میں بھی ٹھیک ہوں، تم کدھر غائب ہو
بس فیصل بھائی، آپ انگریزی میں ماسٹرز کررہے
ہیں، مجھے انگریزی سکھادیں تاکہ یوتھ
پارلیمنٹ میں جا کر ہم بھی کٹر مٹر کرلیں
ایسے نہیں سکھا رہا، کھانا کھلاو کھانا
یار آپ جب کہیں، بلکہ تھوڑا صبر کرجائیں، بس
آخری سیشن ہے۔ پھر واپسی پہ ٹریٹ پکی
آخری کیوں بھائی، اتنی جلدی دنیا سے ناراضی اچھی
نہیں میرے دوست
ارے فیصل بھائی ہماری اسمبلی کا آخری سیشن ہے
پھر ہم فارغ التحصیل، پھر ٹریٹ پکی
......
..................
Subscribe to:
Posts (Atom)







