بس فیصل بھائی، آپ انگریزی میں ماسٹرز کررہے
ہیں، مجھے انگریزی سکھادیں تاکہ یوتھ
پارلیمنٹ میں جا کر ہم بھیکٹر مٹر کرلیں
ایسے نہیں سکھا رہا، کھانا کھلاو کھانا
یار آپ جب کہیں، بلکہ تھوڑا صبر کرجائیں، بس
آخری سیشن ہے۔ پھر واپسی پہ ٹریٹ پکی
آخری کیوں بھائی، اتنی جلدی دنیا سے ناراضی اچھی
نہیں میرے دوست
ارے فیصل بھائی ہماری اسمبلی کا آخری سیشن ہے
پھر ہم فارغ التحصیل، پھر ٹریٹ پکی
......
..................
بلال بیٹا آجانا واپس، دھوکا نہ دینا۔۔۔
نوٹ: بلال جامعی، اٹھائیس جولائی سن دو ہزار دس کو ایئر بلو حادثہ میں راہی ملک عدم ہوگیا تھا، ایک بہترین انسان، زبردست نوجوان یوتھ پارلیمنٹیرئین ۔۔۔ اور ٹریٹ کا وعدہ کرکے دغا دے جانا والا دوست ۔۔۔۔