Thursday, 5 September 2013
وطن کی مٹی، گواہ رہنا
کیا ہوا تھا اس دن؟
بیٹے بھارت نے رات اندھیرے میں حملہ کیا تھا
او فوج تو فوج، پورا لاہور کھڑا ہوگیا تھاتیرے دادے کے ساتھ ڈنڈا لے کہ تو نکل پڑا تھا
لڑنے، بی آر بی پہ
تو ابا مجھے بی آر بی لے جائیں
پینسٹھ کے ہیرو کا
Wednesday, 4 September 2013
کراچی کہانی
مجھے آج مت مارو
گھر جانے دو
میری بیوی نے میری قلیل تنخواہ سے پیسے بچا کر افطار بنائی ہو گی
مجھے آج مت مارو
گھر جانے دو
میری ماں دروازے پہ کھڑی
میری راہ دیکھتی ہوگی
مجھے آج مت مارو
گھر جانے دو
میرا بیٹا
ابھی چھوٹا ہے ناں
روزہ رکھ تو نہیں سکتا ناں
لیکن میرے بغیر افطار کرتا
بھی تو نہیں ناں
مجھے آج مت مارو
گھر جانے دو
یہ پلاسٹک کی گڑیا دیکھتے ہو؟
میری بیٹی اس کی منتظر ہے
کہ اس گڑیا کی اسے مہندی رچانی ہے
....
.......
یہ اردو بولتی گڑیا
پٹھانوں میں بیاہنی ہے
Monday, 2 September 2013
گند
چلیں دعوت کو دیر ہورہی ہے
ارے کیا خاک چلیں
پھر نیپی خراب کردی
ابھی صاف کی تھی، پھر؟
اب کھڑی کیوں ہو بلاو ماسی کو، صاف کرواو
عذاب ہے عذاب
الگ سے
دلیہ بناو، منہ کر کے کھلاو، رال صاف کرو، گود میں اٹھاو، ٹوائلٹ لے جاو، دھلواو
یہ سب
کم ہے جو یہ نیپی کا عذاب سر آگیا ہے
بیٹا بہو کہتے جارہے تھے
۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فالج
زدہ ماں چپ چاپ سن رہی تھی
ذہن کے
کسی غیر فالج زدہ حصہ میں سوچتے ہوئے
کہ دلیہ
بنانے سے لیکر رال صاف کرنا، اتنا بھی کٹھن نہیں
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔
وہ
کرچکی ہے شاید
Friday, 30 August 2013
ارینج میرج
وہ کمرے میں آیا
دروازہ بند کیا
کپڑے کھونٹی پہ ٹانگ دیئے
میرے کپڑے میرے تن کو پہلے ہی چھوڑ چکے تھے
ویسے ہی جیسے زلزلے سے قبل پرندے مسکن چھوڑ جاتے
ہیں
اور پھر زلزلہ آنا شروع ہوگیا
زلزلہ جس نے میرے وجود کو ہلا دیا
میری اٹھان کو ڈھا دیا
میری ڈھلان کو زمیں بوس کردیا
اسے میری رضامندی کی ضرورت نہیں تھی
ہاں نکاح کے بعد مرد کو رضامندی کی ضروت نہیں
رہتی
ضرورت رہتی ہے تو صرف
بیوی کے نام پہ گوشت پوست کے اس جسم کی
جس کا وہ مجازی خدا ہے
مجازی
یا مزاجی
Tuesday, 20 August 2013
میڈیا کی مسلمانی
ویسے ہی بخار نے توڑ ڈالا تھا
کہ ایک بھائی نے مجھے رات وہ ٹوٹ ٹوٹ کے سنائیں کہ بس
ابے ایجنٹ
تیرا وقت قریب آگیا
میڈیا مسلمان ہوگیا
اب میں شش و پنج میں کہ میڈیا کی مسلمانی
آخر ہو کہاں رہی ہے
بھائی نے بتایا کہ کسی چینل نے بھارتی مواد
کو بلاک کردیا ہے
اوہو
پہلے حب الوطنی کا موازنہ
اب مسلمانی کا پیمانہ
پڑوسیوں پہ 'نربھر' ہے
ویسے یہ جو 'جنسی' ری-انیکمنٹس بنتے
ہیں
انھیں مسلمانی کی سند کہاں سے ملتی ہے؟
اور وہ جو ایف ایم پہ ۔۔ گانے؟
زیادہ ہوجائے گا ناں
;)
Monday, 5 August 2013
شب قدر کی رات ۔۔ اِن سے معافی مانگیں
فیصل بھائی آج کی رات مجھے معاف کردیں
پیغام پڑھ کر موبائل کونے میں رکھا
ہیڈ
لائینز کیلیئے تیار ہوا
ہیڈ
لائینز شروع ہوئیں
اور ہر ہیڈ لائین کے بعد
دل کے
نقار خانہ میں طوطی کی طرح چلاتا رہا یہ جملہ
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مانگنی
ہے تو ان سے مانگیں
پہلی ہیڈلائین
زہر خوارنی سے خاتون اور اس کی چار بیٹیاں جاں
بحق
دوسری
زیمندار کے بیٹےکی ساتھیوں سمیت محنت کش لڑکی سے
اجتماعی زیادتی
اور تیسری
نالے میں گری گاڑی سے خاتون اور اس کے کمسن بچے
کی لاش برآمد
اے قومِ پاکستان
معافی مانگنی ہے تو ان سے مانگیں
Wednesday, 24 July 2013
تیری میری سب کی شان ۔۔ فردوس کی لان
تم نے اپنی فردوس کی لان استری کرلی؟
امی وولٹیج نہیں
بھیا گیا
ہے پڑوسی آنٹی کی فلپس کی استری سے کرانے
کمبخت، یہاں نہیں آرہا،پڑوس میں خاک آئے گا؟
نکمے کو روڈ پرنس کی بائیک کس دن کلیئے دی ہے؟
ڈرائی کلینر سے کرالاتا
پنکچر ہے
تو پینتھر ٹائرز کے گفٹ ہیمپر میں پیمپر نکلے
ہیں ٹائر کی جگہ؟
چینگ ہانگ روبا کی چنچی میں جانے میں موت آتی
ہے؟
کیو موبائل پہ بات کروالو ،درانی ایسوسئیٹ کے آم
ٹھسوالو ان سے
دل چاہتا ہے حرامخور آم جیسی شکل پہ چماٹ مار کہ
پوچھوں
کیسا دیا؟
...
پورشیا کہیں کا
Subscribe to:
Posts (Atom)







